غزہ میں خونریزی بند کریں، ورنہ نوبل بھول جائیں: میکرون کا ٹرمپ کو دو ٹوک پیغام

Published On 24 September,2025 05:15 am

نیویارک: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر امن کا نوبل انعام چاہتے ہیں تو غزہ جنگ بند کرائیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا کو چاہئے کہ امن کو اپنا ہدف بنائے، صدر ٹرمپ ہی غزہ جنگ بند کرا سکتا ہے، اسرائیل کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی امریکا کر رہا ہے، فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے۔

ایمانوئل میکرون کا مزید کہنا تھا کہ فرانس حماس کے اسرائیل پر حملے کو نہیں بھولا، امن کے عمل میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، گزشتہ روز 11 ممالک کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا بڑی تبدیلی ہے۔