نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر الزام ہے کہ وہ جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر کو سیاسی مفادات اور جنگی جنون کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہی ہے جس سے عوام کی زندگیاں تابکاری کے سنگین خطرات میں گھِر گئی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مشرقی جھارکھنڈ کی تین سرکاری کانوں سے نکلنے والا تابکاری فضلہ صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے، مقامی آبادی تابکاری اثرات کے باعث بیماریوں اور ماحولیاتی نقصانات سے متاثر ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں یورینیم چوری، سمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی کوئی نئی بات نہیں، یہ واقعات بھارتی سکیورٹی نظام کی ناکامی اور مودی حکومت کی نااہلی کو بے نقاب کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر کو جوہری ہتھیاروں سے جوڑنا مودی حکومت کی غیر ذمہ داری اور سیاسی ہتھکنڈوں کا ثبوت ہے جو نہ صرف بھارت بلکہ پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتہاپسندانہ سوچ اور جوہری ایجنڈا مودی حکومت کو خطے میں کشیدگی کا باعث بنا رہا ہے جو عالمی امن کے لیے بھی تشویشناک ہے۔