مجرمانہ سازش کا جرم ثابت، سابق فرانسیسی صدر کو 5 سال قید کی سزا

Published On 25 September,2025 05:31 pm

پیرس: (دنیا نیوز) سابق فرانسیسی صدرنکولس سرکوزی کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی عدالت نکولس سرکوزی پر مجرمانہ سازش کا جرم ثابت ہونے پر انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی۔

 

فرانسیسی عدالت کے مطابق سرکوزی نے اپنے صدارتی الیکشن میں غیر قانونی فنڈنگ حاصل کی، اپنے فیصلے میں عدالت نے نکولس سرکوزی کو حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔

فرانس کے سابق صدر سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر تھے جبکہ ان دنوں وہ کرپشن کے مختلف الزامات پر گھر پر نظربند ہیں۔

گزشتہ سال فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر 2012 کی انتخابی مہم میں غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی تھی۔

پیرس کی اپیل کورٹ کی جانب سے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا

سابق صدر نکولس سرکوزی کی سزا پر فرانس کی سیاست میں سیاسی ہلچل مچ گئی، سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے اپنے موقف میں کہا کہ میں بے گناہ ہوں، فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔