مشی گن :(دنیا نیوز) امریکہ کے شہر مشی گن کے چرچ میں مسلح افراد کی شدید فائرنگ سے کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرینڈ بلینک چرچ میں فائرنگ کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، حملے میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہےجب کہ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ زخمیوں اور ہلاک افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاجب کہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ہسپتال میں امدادی نظام متاثر ہوا ہے ۔
دوسری جانب مسلح حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، ویڈیو میں فائرنگ کے واقعے کے بعد آگ اور تباہی کا منظر واضح دیکھا جا سکتا ہے۔