امریکہ میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ، خاتون اور لڑکا ہلاک، 14 افراد زخمی

Published On 06 October,2025 05:45 am

مونٹگمری: (ویب ڈیسک) امریکا میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ 14 زخمی بھی ہوئے۔

امریکی ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ہلاک افراد میں ایک 43 سالہ خاتون اور ایک 17 سالہ لڑکا شامل ہے جبکہ حکام نے زخمیوں میں 5 افراد کی حالت کو تشویشناک بتائی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا، دو جامعات کی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد ہونے والا جھگڑا شدید فائرنگ میں تبدیل ہوگیا۔

پولیس چیف نے بتایا کہ ہجوم میں اچانک ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد متعدد افراد نے اپنے ہتھیار نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔