کابل میں 2 دھماکے سنے گئے، ترجمان افغان حکومت کی تصدیق

Published On 10 October,2025 03:12 am

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے سنے گئے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور ابھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ کابل میں دو دھماکے سنے گئے ہیں۔