اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی صحافی صالح الجعفری کوشہید کردیا

Published On 13 October,2025 12:57 am

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی صحافی صالح الجعفری کوشہید کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق صحافی کو کئی گھنٹے پہلے قید پھر شہید کیا گیا، صحافی صالح الجعفری کواسرائیلی فوجیوں نے7 گولیاں ماریں، صالح الجعفری نے جنگ بندی پرجشن کی ویڈیوبھی پوسٹ کی تھی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اور اسرائیلی سوشل میڈیا انلفوئنسرز کی جانب سے بارہا صحافی صالح الجعفراوی کو دھمکیاں دی گئی تھیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نواز گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، ان گینگز پر الزام ہے کہ انہوں نے جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ ساز باز کی۔

ان گینگز پر غزہ میں داخل ہونے والی امداد کو قبضے میں لینے اور اسے مہنگے داموں بیچنے کا بھی الزام ہے۔