غزہ کے انتظامی امور میں حصہ نہیں لیں گے: حماس کا فیصلہ

Published On 13 October,2025 02:38 am

غزہ: (دنیا نیوز) حماس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ حماس غزہ کے انتظامی امور میں حصہ نہیں لے گی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حماس غزہ کے انتظامی امور میں حصہ نہیں لے گی، حماس انتظامی امور میں اختیار کی منتقلی کے دوران مداخلت نہیں کرے گی، غزہ کا کنٹرول سیز فائر معاہدے کے تحت فلسطینیوں کا حق ہے۔

خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ حماس کا کہنا ہے کہ مصر میں غزہ امن سمٹ کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی، اسرائیل آج کچھ فلسطینی قیدیوں کو رہا کر سکتا ہے۔