سوئٹزر لینڈ: فلسطین کے حق میں احتجاج میں شدت، جھڑپیں، درجنوں اہلکار شدید زخمی

Published On 13 October,2025 02:51 am

برن: (دنیا نیوز) سوئٹزرلینڈ میں فلسطین کے حق میں احتجاج شدت اختیار کر گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت برن میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث درجنوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ پولیس نے متعدد زخمی مظاہرین کو گرفتار کر لیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کو آزاد کیا جائے اور اسرائیل نسل کشی بند کرے، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مظاہرے میں شرکت کی۔