امریکا کا غزہ کی تعمیر نو میں شریک ہونے سے انکار

Published On 13 October,2025 06:15 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے غزہ کی تعمیر نو میں شریک ہونے سے انکار کر دیا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا غزہ کی تعمیر نو میں شریک نہیں ہوگا، امریکا اسرائیل کی تباہ شدہ غزہ پٹی کے لئے فنڈ نہیں دے گا، غزہ کی تعمیر نو میں خلیجی ممالک کے کردار کا امکان ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس نے حماس سے اسرائیلی یرغمالیوں کے لئے رابطہ کیا، ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی قیدیوں سے ابھی تک ملاقات نہیں ہوسکی۔

ریڈ کراس نے مزید کہا کہ تمام پارٹیوں سے رابطے میں ہیں، پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔