میکسیکو: (دنیا نیوز) میکسیکو کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں جاری رہیں۔
مختلف واقعات میں مزید 66 افراد ہلاک اور 75 لاپتہ ہوگئے، شدید بارشوں سے پل تباہ اور سڑکیں بہہ گئیں، رابطے منقطع ہوگئے، ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سیلاب زدہ علاقوں میں مصروفِ رہیں۔
پوزا ریکا کے دریا میں طغیانی سے کئی خاندان کیچڑ اور ملبے میں پھنس گئے۔