امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو جہاز حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

Published On 06 November,2025 05:12 am

کینٹکی: (دنیا نیوز) امریکہ کی ریاست کینٹکی میں کارگو جہاز گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ درجنوں افراد ابھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اڑان کے وقت جہاز کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث انجن نیچے گر گیا، زیادہ اموات آگ میں جھلسنے سے ہوئیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ حادثے کے وقت کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا، کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کا شکار طیارہ امریکی شہر ہونولولو کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد ایئرپورٹ سے تمام آنے اور جانے والی پروازیں معطل کر دی گئیں۔