کنساشا: (دنیا نیوز) کانگو میں طویل عرصے سے جاری سیاسی بحران ختم کرنے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق کانگو حکومت اور ایم 23 باغی گروہ کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا، فریقین نے دوحا میں امن معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
امن معاہدے کیلئے قطر اور امریکا نے ثالث کا کردار ادا کیا، ایم 23باغی گروہ ہتھیار ڈال کر حکومت کے ساتھ شامل ہوگا۔
عالمی ماہرین کے مطابق معاہدہ بڑی کامیابی ہے، کانگو میں امن قائم ہونے کی امید ہے، معاہدہ کانگو میں کئی سالوں سے جاری تنازع ختم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ معاہدہ فریقین کے درمیان اعتماد بڑھانے اور مذاکرات کے نئے راستے کھولے گا۔
واضح رہے کہ کانگو حکومت اور ایم 23 باغی گروہ کے درمیان تنازع 2012 سے جاری تھا، رواں سال لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔



