افریقی ملک کانگو میں پل ٹوٹنے سے 32افراد جان سے گئے

Published On 16 November,2025 11:46 pm

لوآلابا:(ویب ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں پل ٹوٹ گیا، حادثے میں 32افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق جنوب مشرقی کانگو میں ایک نیم صنعتی تانبے کی کان میں گزشتہ روز ایک پل گرنے سے تقریباً 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹس میں بتایا گیا کلندو کان کنی کے مقام پر ہفتے کے روز پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں 20 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک اندازے کے مطابق 200,000 سے زیادہ لوگ وسطی افریقی ملک میں دیوہیکل غیر قانونی کوبالٹ کانوں میں کام کر رہے ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ پل کلانڈو کان میں منہدم ہوا، لوآلابا صوبائی دارالحکومت کولوزی سے تقریباً 42 کلومیٹر (26 میل) جنوب مشرق میں واقع ہے۔