ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات دنیا کا سب سے بڑا امداد کرنے والا ملک قرار دے دیا گیا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عرب امارات دنیا بھر میں امداد فراہم کر رہا ہے، فلسطین کو 2025ء میں سب سے زیادہ امداد فراہم کی، غزہ کے فلسطینیوں کیلئے عالمی امداد کا 44 فیصد امارات سے بھیجا گیا، سوڈان بحران کے لئے 600 ملین ڈالرامداد فراہم کی۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 90 ہزارٹن انسانی امداد پہنچائی، افغانستان زلزلہ متاثرین کے لئے فوری امداد پہنچائی گئی، عالمی بحرانوں میں عرب امارات کا تیز تر ردعمل رہا۔



