لیما: (دنیا نیوز) پیرو کے سابق صدر مارٹن وزکاراکو مقامی عدالت نے رشوت لینے پر 14 سال کی سزا سنا دی۔
مارٹن وزکارا نے موکیگوا کے گورنر کی حیثیت سے 2011ء سے 2014ء کے دوران تعمراتی کاموں میں 6 لاکھ 76ہزار ڈالر کی رشوت لی، انہوں نے 2021ء کے انتخابات میں سب زیادہ ووٹ لے کر کانگرس کی نشست جیتی تھی۔
تین دیگر سابق صدور بھی جیل میں ہیں، الیخانڈرو ٹولیڈو اور اولانتا ہمالا بدعنوانی کے مقدمات میں سزا کاٹ رہے ہیں، پیڈرو کاستییو بغاوت کے الزامات پر زیرِ حراست ہیں۔



