واشنگٹن: (دنیا نیوز) 2 نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔
امریکا کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، 2 نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا کہا ہے۔
امریکا: وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک
انہوں نے کہا کہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد امریکی دارالحکومت میں سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے امریکی نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے، بعدازاں ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار فور طور پر موقع پر پہنچ گئے، جبکہ ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں حراست میں لے گیا گیا ہے۔



