ماربل کی صنعت کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

Last Updated On 07 October,2018 04:56 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ملک میں ماربل کی صنعت کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی نے ملک میں ماربل کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی۔مذکورہ فیصلہ سی ای او پیسڈیک زاہد مقصود سے آل پاکستان ماربل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات میں کیا گیا۔ وفد میں چیئرمین میاں گلزار احمد، سینئر وائس چیئرمین محمد بلال خان اور نائب صدر شیخ افتخار راشد سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شامل تھے۔ شیخ افتخار، عتیق الرحمان، شبیر احمد، شکیل منیر، اصغر خان، عثمان خیل کو کمیٹی میں شامل کیا گیا۔