کراچی: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے چار ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران 82 ہزار 201 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
گاڑیوں کی قیمتوں اور شرح سود میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی، پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران 82 ہزار 201 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گذشتہ سال کے انہی چار ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 82 ہزار 810 رہی تھی۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے گاڑیوں کی خریداری کے لئے فائلر کی شرط کو برقرار رکھا ہے، اس سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی جارہی تھی جبکہ اب ڈالر کی قیمت میں اضافے سے گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں۔ دوسری طرف مرکزی بینک نے بھی شرح سود میں اضافہ کردیا ہے، ان تمام وجوہات کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا رجحان ہے۔