کراچی: (دنیا نیوز) رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار 7 فیصد کمی کے بعد 99 لاکھ بیلز رہی۔ ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 80 لاکھ کاٹن بیلز، برآمد کنندگان نے1 لاکھ ٹن کاٹن بیلز کی خریداری کی۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کپاس کی پیداوار میں کمی کا باعث بنے لگے، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار 7 فیصد کمی کے بعد 99 لاکھ ٹن رہی، پنجاب میں 59 لاکھ کاٹن بیلز تیار کی گئیں، رحیم یار خان کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے پنجاب کے تمام اضلاع پر بازی لے گیا، رحیم یار خان میں 10 لاکھ ٹن کاٹن بیلز تیار کی گئیں۔
سندھ میں کپاس کی پیداوار 2 فیصد کمی کے بعد 40 لاکھ ٹن رہی۔ سندھ میں سانگھڑ 12 لاکھ کاٹن بیلز کی تیاری کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن میں اب تک ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 80 لاکھ کاٹن بیلز جبکہ برآمد کنندگان نے 1 لاکھ ٹن کاٹن بیلز کی خریداری کی۔