کراچی: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر سے کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی، حماد اظہر نے کے سی سی آئی کے وفد کو بجٹ میں ان کی پیش کردہ تجاویز شامل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد نے اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر سے ملاقات میں 23 جنوری کو پیش کئے جانے والے منی بجٹ کے لیے تجاویز پیش کیں۔
کے سی سی آئی کے مطابق وزیر مملکت نے بجٹ میں پیش کردہ تجاویز شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جن میں فائلرز کیلئے بینکوں سے کیش ٹرانزیکشن پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے، فائنل ٹیکس رجیم کو دوبار نافذ کرنے، استعمال شدہ کیپیٹل گڈز کی فروخت پر عائد سیلز اور ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے سمیت مختلف تجاویز پیش کی جنہیں وزیر مملکت نے منی بجٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔