ڈالر کی قیمت 4 پیسے گر گئی، سٹاک مارکیٹ میں 112 پوائنٹس اضافہ

Last Updated On 18 January,2019 01:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں‌ 4 پیسے کمی اور اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج 112 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے گر گیا جس کے بعد 138 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 139 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 112 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 356 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی زر مبادلہ ذخائر میں دوست ممالک کے مالیاتی پیکج کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے جس کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے سبب سٹاک مارکیٹ کی صورتحال بھی مزید بہتر ہو جائے گی۔