اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر پٹرولیم غلام سرورخان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان توانائی کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کریں گے۔ فروری میں تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے معاہدوں کا امکان ہے۔
وزارت پٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کے ڈپٹٰی ہیڈ آف مشن نے وزیر پٹرولیم سے ملاقات کی، اس دوران ڈپٹی ہیڈ آف مشن سے بات چیت کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان کے ذریعے پاکستان میں ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فروری میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تیل اور گیس کی مصنوعات فرنس آئل، پٹرول، ڈیزل اور ایل این جی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے معاہدوں کا امکان ہے۔
اعلامیہ کے مطابق آذربائیجان کی تیل کی یومیہ پیداوار 8 لاکھ 60 ہزار بیرل جبکہ گیس کی سالانہ پیداوار 29.4 ارب مکعب فٹ ہے۔