موبائل صارفین کیلئے خوشخبری، ائیرپورٹس پر رجسٹریشن کا نیا نظام تیار

Last Updated On 30 January,2019 08:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) موبائل فون صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ ائیرپورٹس پر موبائل فون رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

پی ٹی اے کے ایف بی آر اور موبائل فون کمپنیوں کےاشتراک سے تیار کردہ نئے نظام کے تحت بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون پر ٹیکسوں کی ادائیگی آن لائن پورٹل کے ذریعے ہو گی۔ موبائل فون کمپنیوں کی فرنچائزز پر بھی ٹیکس اور ڈیوٹیز جمع کرانے کی سہولت ہو گی۔

نئے نظام کے تحت ایک سال میں دو یا دو سے زائد موبائل لانے پر پیمنٹ سلپ آئی ڈی کے ذریعے ٹیکسز جمع کرانے ہوں گے۔ کورئیر کے ذریعے موبائل فون منگوانے والے تاجروں کو پی ٹی اے سے تصدیقی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا تاہم رومنگ سمز استعمال کرنے والے صارفین اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔




Recommended Articles