2020 ماڈل کی پہلی ٹویوٹا سپرا گاڑی اکیس لاکھ ڈالرز میں نیلام

Last Updated On 30 January,2019 08:48 pm

(ویب ڈیسک) ٹویوٹا کی پہلی سپرا 2020 سپورٹس کار 21 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردی گئی۔ پاکستانی کرنسی میں یہ قیمت 29 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے.

میٹ گرے رنگ کی اس گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم باب وڈ رف فاونڈیشن اور امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کو دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کل 1500 لانچ ایڈیشن سپرا گاڑیاں تیار کی جائیں گی جن کی اصل قیمت لگ بھگ 56 ہزار ڈالرز ہوگی۔ اس کا مطلب نیلام ہونے والی یہی گاڑی اگلی تیار کی جانے والی گاڑی سے 37 گنا زیادہ مہنگی قیمت میں بیچی گئی۔

گاڑی کی چند تصاویر ملاحظہ فرمائیں: