پشاور کے پارکس اور بس اڈوں پر فری وائی فائی لگانے کا فیصلہ

Last Updated On 31 January,2019 10:55 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پشاور کے پارکس اور بس اڈوں پر فری وائی فائی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، تجرباتی طور پر شالیمار باغ اور جنرل بس اسٹینڈ میں وائی فائی نصب کیا جائے گا۔

وائی فائی موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے، صوبائی حکومت نے عوام کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے پشاور کے پارکس اور بس اڈوں میں مفت وائی فائی نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر پشاور کے شالیمار باغ اور جنرل بس اسٹینڈ میں وائی فائی نصب کئے جائیں گے۔

معاون خصوصی برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ بس اڈوں اور پارکس آنے والے اس سہولت سے جہاں اپنے پیاروں سے رابطے میں رہیں گے۔وہیں طلبہ بھی اپنی تعلیمی ضروریات پوری کر سکتے ہیں جبکہ مفت وائی فائی کا دائرہ کار شہر باقی پارکس اور بس اڈوں تک بھی پھیلایا جائے گا۔