اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کا معیار بڑھانا اور قیمتیں مناسب رکھنا ہوں گی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے کا ہدف دیا ہے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا پاکستان میں کاروبار آسان بنانے اور پاکستان کی رینکنگ میں بہتری لانے کا عزم، صنعت کاروں کو خطے کی مارکیٹوں سے استفادہ کرنے سمیت مفید مشورے دیے۔
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے سرمایہ کاروں کے لئے موجودہ حکومت کے بزنس ویزہ سمیت دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی مشیر تجارت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے ہر وہ کام کرنے کا یقین دلایا جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت بڑھے۔