عوام غیر ضروری ڈالر کی خریداری نہ کریں، ایکسچینج کمپنیز کا اعلامیہ

Last Updated On 27 February,2019 07:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور غیر ضروری ڈالر کی خریداری نہ کریں، ایکسچینج کمپنیز کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیئے کے مطابق موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے فاریکس کمپنیوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ غیر ضروری ڈالر کی خریداری نہ کریں، روپیہ، معیشت اور ملک مستحکم ہے اور محفوط ہاتھوں میں ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 26 فروری کو 20 پیسے اور 27 فروری کو 50 پیسے مہنگی ہو کر 139 روپے 50 پیسے کی ہوگئی۔

پاک بھارت کی کشیدگی کے اثرات آج مقامی گولڈ مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے ہیں، گولڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کے بھاو اوپر چڑھنے اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی خریداری کا رحجان بڑھ جانے سے گولڈ 650 روپے اضافے سے 70 ہزار روپے تولہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔