کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں ماہ رمضان کے آغاز سے ہی یوٹیلٹی سٹورز ویران ہو گئے، چینی تو باکل نہیں اور ریلیف آئٹمز کی عدم دستیابی پر روزے دار پریشان ہیں مگر پوچھنے والا کوئی نہیں۔
کوئٹہ میں یوٹیلٹی سٹورز کاریویشن کے مختلف علاقوں میں 75 سٹورقائم ہیں جن پر حکومت کے اعلان کردہ رمضان ریلیف پیکج میں شامل اشیاء خورونوش میں سے 5 فی صد بھی دستیاب نہیں۔
اکثر سٹورز کی شیلفس خالی پڑی ہیں، روزے داروں کا کہنا ہے کہ ضرورت کی چیزیں دستیاب نہیں، کارپویشن کی جانب سے سٹورز پر 986 مختلف اشیاء ضرورت کی فہرست میں موجود ہیں جن میں سے اکثر سٹورز پر بمشکل 100 آئٹمز بھی میسر نہیں ہیں۔
سٹورکیپرز کا کہنا ہے کہ چیزیں دستیاب نہ ہونے پر خریدار ان سے آ کر لڑتے ہیں، یوٹیلٹی سٹورز کاریوریشن کی جانب سے کوئٹہ زون کو آمدن کے لئے ماہ رمضان میں 42 کروڑ روپے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے اور اب تک صرف 5 لاکھ روپے کی کجھوروں کے علاوہ باقی وئیرہائوس میں پڑی پرانی اشیاء فراہم کی گئی ہیں۔