چمن: (دنیا نیوز) قلعہ عبداللہ کے علاقے سپینہ غنڈی کے قریب دھماکے میں قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی 2 محافظوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے سپینہ غنڈی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی اپنے 2 محافظوں سمیت جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ دہشتگرد واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی اپنے دفتر سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنے۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔