کراچی: (دنیا نیوز) موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات نظر آنے لگے، ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں اب تک 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں کپاس کی کُل پیداوار 29 لاکھ بیلز رہی جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 27 فیصد کم ہے، گذشتہ سال ستمبر میں کپاس کی کُل پیداوار 40 لاکھ بیلز تک پہنچ چکی تھی۔
پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 36 فیصد کمی کے بعد 12 لاکھ بیلز جبکہ سندھ میں کپاس کی پیداوار 20 فیصد کمی کے بعد 17 لاکھ بیلز رہی۔ کاٹن کی کُل پیداوار میں سے اب تک ٹیکسٹائل ملرز نے 22 لاکھ بیلز اور برآمد کنندگان نے 34 ہزار 600 بیلز خریدی ہیں۔