اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا

Last Updated On 09 December,2019 04:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 10 پیسے سستی ہو گئی، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی، 9 پیسے تنزلی کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 154 روپے 96 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی تنزلی کی بڑی وجہ درآمدات میں کمی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور حکومت سے قرض کے معاہدوں کی وجہ سے ڈالر کے بہاؤ میں اضافے کو روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ملک مالی سال 2018ء کے 20 ارب ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر نکل آیا ہے اور 4 سال میں پہلی مرتبہ رواں برس اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس تھا۔