پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح میں رواں مالی سال استحکام نظر آئیگا: ایشیائی ترقیاتی بینک

Last Updated On 11 December,2019 10:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک جاری کر دیا گیا، اے ڈی بی نے ایشیا کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی کر دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح میں رواں مالی سال استحکام نظر آئے گا۔ پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں افراط زر کی شرح اوسط 10فیصد رہی۔

رواں سال چین کی معاشی شرح نمو 6 اعشاریہ 1 فیصد رہے گی، مجموعی طور پر ایشیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا، ڈیویلپنگ ایشیا میں افراط زر کی شرح رواں سال 2 اعشاریہ 8 فیصد رہے گی۔