فی تولہ سونا 200 روپے سستا

Last Updated On 10 July,2020 04:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 6 امریکی ڈالر گر گئی جس کے بعد عالمی سطح پر فی اونس کی نئی قیمت 1 ہزار 808 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں گرنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی تنزلی دیکھی گئی، تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار نو سو روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر، سناروں کیلئے خرچے پورے کرنا مشکل ہو گیا

اُدھر فی تولہ سونے کی قیمت گرنے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 93 ہزار 364 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء چاندی کی تولہ اور دس گرام سونے کی قمیتوں میں استحکام رہا ہے جس کے بعد دونوں کی قیمتیں 1060 روپے اور 908.78 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری طرف ملک میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے کاروبار میں مندی کا رجحان بڑھنے لگا، سناروں کو خرچے پورے کرنا مشکل ہو گیا اور کاریگروں کو روٹی کے لالے پڑ گئے۔

کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں آج کل شادیوں کا سیزن ہے، سونا فی تولہ ایک لاکھ 9 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد بچوں کی شادی بیاہ کے لئے سونا خریدنا سفید پوش لوگوں کے بس میں نہیں رہا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں سونے کی تجارت سے ہزاروں افراد وابستہ ہیں، سناروں کا کہنا ہے کہ سونا مہنگا ہونے سے کاروبار منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ خریدار بازار ہیں نہیں اور انہیں اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث زیادہ متاثر زیورات بنانے والے کاریگر ہو رہے ہیں۔