فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا، ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی

Published On 26 August,2020 05:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلسل قیمتیں کم ہونے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے مہنگی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں فی اونس 3 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی تولہ اونس کی قیمت ایک ہزار 920 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

تاہم پاکستان میں غیر متوقع طور پر عالمی سطح پر سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ سولہ ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثنا فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 99 ہزار 880 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 50 روپے اور 42.88 روپے ہو گئی ہے۔ جس کے باعث نئی قیمتیں بالترتیب 1 ہزار 380 روپے اور 1 ہزار 183 روپے ہو گئی ہے۔ 

اُدھر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 پیسے مزید مہنگا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 168 روپے 37 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔