لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے نیچے گرنے لگی، آخری کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی 17 پیسے سستی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین چار روز کے دوران ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، جس کے بعد روپیہ تگڑا ہو رہا ہے۔
رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 17 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی نئی قیمت 165 روپے 96 پیسے سے گر کر 165 روپے 79 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/o0VZ7RKpoy pic.twitter.com/fBbdoWqQzs
— SBP (@StateBank_Pak) September 25, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی تھی، امریکی کرنسی کی قیمت 166 روپے 22 پیسے گر کر 165 روپے 96 پیسے ہو گئی تھی۔
دو روز قبل انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو گیا تھا۔ جبکہ تین روز قبل ڈالر 7 پیسے سستا ہوا تھا، اور قیمت 166 روپے 23 پیسے ہو گئی ہے۔