لاہور: (ویب ڈیسک) مسلسل دو ہفتے سے امریکی کرنسی کے گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، روپے کے مقابلے ڈالر 161 روپے کی سطح سے نیچے گر گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 160 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/k7IUl0BFz7 pic.twitter.com/9lrSJq3Zvn
— SBP (@StateBank_Pak) October 27, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو ملی تھی اور ڈالر 161 روپے 05 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران روپے کی قدر میں زبردست ریکوری دیکھنے کو مل رہی ہے، ایف اے ٹی ایف کی طرف سے ملک پر چھائے خدشات چھٹنے ، ملکی ترسیلات زر میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، عالمی ممالک کی طرف سے غریب ممالک کے لیے ریلیف ملنے کے بعد پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں رک جانے کے باعث ڈالر گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے۔ قوی امکان ہے امریکی ڈالر مزید آئندہ چند دنوں میں نیچے آئے گا۔