کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر تک 27ارب47 کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کیا۔
رواں مالی سال محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے ٹیکس وصولی کی مد میں جولائی سے اکتوبر تک27 ارب 47 کروڑ سے زائد ریونیو اکٹھا کیا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں 25 ارب 25 کروڑ روپے ٹیکس وصولی ہوئی تھی۔ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 2ارب 79 کروڑ روپے وصول کئے گئے۔ انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 22 ارب روپے سے زائد وصول کئے گئے۔
پروفیشنل ٹیکس 23 کروڑ، جائیداد ٹیکس 86 کروڑروپے سے زائد وصول کیے گئے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ٹیکس وصولی کی مجموعی صورتحال بہتر ہے۔ ٹیکس نادہندہ گان اپنے ٹیکسز بروقت ادا کریں۔