’نومبر میں برآمدات دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں‘

Published On 02 December,2020 05:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں سال نومبر میں برآمدات دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ نومبر میں برآمدات 2 ارب 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں گزشتہ سال برآمدات کا حجم دو ارب ڈالرزتھا۔

مشیر تجارت نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ رواں سال نومبر میں برآّمدات دو ارب پندرہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز رہیں، 2018 میں برآمدات ایک ارب 83 کروڑ 90 لاکھ ڈالرزاورنومبر2017 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اورنومبر 2016 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔

انہوں نے کہاکہ نومبر 2015 میں برآمدات ایک ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ،2014 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 95 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھا انھوں نےکہاکہ نومبر 2013 میں برآمدات ایک ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز 2012 میں برآمدات ایک ارب 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں۔

رزاق داؤد کے مطابق نومبر 2011 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا انھوں نےاس امید کا اظہارکیاکہ برآمدات میں اضافے کا یہ رحجان جاری رہے گا۔