کراچی:(روزنامہ دنیا)انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کی جانب سے مسلسل چھٹے سال بھی نیشنل فنانس اولمپیاڈ جاری ہے جس کیلئےمقامی کمپنی نے تعاون کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انسٹی ٹیوٹ کا فلیگ شپ ایونٹ ہے اور ملک میں فنانس کا سب سے بڑا مقابلہ ہے ۔ یہ مقابلہ پورے پاکستان کے صنعتی، تعلیمی اوردیگراداروں میں موجود فنانس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کی بڑی تعداد کے لیے کشش رکھتا ہے اور ٹیموں کی صورت میں اس مقابلے میں شرکت کرتے ہیں۔
مقابلے کو تین راؤنڈز میں تقسیم کیا جاتا ہے جو دو ہفتے جاری رہتا ہے ۔ مقابلوں کا آغاز کوالیفائنگ راؤنڈ سے ہوتا ہے جس میں شریک ٹیمیں، دو گھنٹوں کے دورانیے پر مشتمل آن لائن ٹیسٹ میں حصہ لیتی ہیں اور اپنے تصورات اور تکنیکی معلومات کا اعادہ کرتی ہیں۔