کراچی: (دنیا نیوز) کالا دھن بانڈز کی صورت میں چھپانے والوں کے خلاف حکومت کا سخت ایکشن کام کرگیا، عوام نے دھڑا دھڑ 25 ہزار والے بانڈز فروخت کرنا شروع کر دیئے۔
عالمی ادارے فنانشئل ایکش ٹاسک فورس کی کڑی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت کا معیشت کو دستاویز کرنے کا عزم، دسمبر 2020 میں 25 ہزار والے بانڈز کی بندش کا اعلان ہوا تو عوام نے دھڑا دھڑ بانڈز فروخت کرنا شروع کر دیئے۔
صرف دو ماہ میں 63 ارب روپے کے 25 ہزار روپے مالیت کے بانڈز فروخت ہوئے اور اس وقت سرمایہ کاروں کے پاس 101 ارب روپے کے 25 ہزار والے بانڈز باقی رہ گئے جبکہ دسمبر 2020 میں 25 ہزار مالیت کے 164 ارب روپے کے بانڈز عوام کے پاس تھے۔
دوسری جانب نام سے رجسٹرڈ 25 ہزار والے بانڈز میں سرمایہ کاری 2 ارب روپے تک پہنچ گئی۔