پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں سبزیاں، دالیں، آٹا، چاول اور دیگر اشیا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں، ٹماٹر 140 روپے کلو ریٹ پر آ گیا، ہر سبزی کی قیمت میں 40 سے 50 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
پشاور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،سبزیاں ،آٹا اورگھی سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوگئیں۔ سبزی منڈی میں ٹماٹر 100 روپے سے بڑھ کر 140 روپے کلو، مٹر230 سے بڑھ کر 250 ، آلو 100 اور ادرک 400 سےبڑھ کر 500 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ روزمرہ استعمال کی طرح سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نےعوام کو پریشان کردیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں گھی 360 روپے فی کلو ،چنا 190، چاول 160 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔