نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی

Published On 18 March,2022 08:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے بجلی پانچ روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی ۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

حکومت کی جانب سے بجلی 5 روپے سستی کرنے کے معاملے پر نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکج پر اپنا فیصلہ جاری کیا ہے۔

نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے ۔ وفاقی حکومت اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو مارچ سے جون تک بجلی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کیاجائے گا۔ حکومت بجلی صارفین کو 106 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔
 

Advertisement