عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، ملک میں مزید مہنگا

Published On 18 June,2022 05:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کا تسلسل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1840 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔

دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونےکی قیمت 300 روپےاضافے کے بعد ایک لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

اُدھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے ہوگیا۔
 

Advertisement