اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جنوری کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا، ماہ جنوری میں ہدف سے 4 ارب روپے زائد محصولات جمع کئے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے جنوری میں 537 ارب روپے کے محصولات جمع کئے، رواں مالی سال کے سات ماہ میں 3967 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، ایف بی آر کے مطابق 7 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 23 فیصد اضافی ٹیکس جمع کیا گیا۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 7 ہزار 470 ارب روپے محصولات کا ہدف حاصل کیا جائے گا، ایف بی آر نے سات ماہ میں 208 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے۔
مجموعی طور پر بات کی جائے تو ایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، ایف بی آر کا جولائی سے جنوری ٹیکس شارٹ فال 214 ارب پر پہنچ گیا، جولائی تا جنوری ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 4179 ارب روپے مقرر تھا۔