اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹیز کی مد میں 100 فیصد تک توسیع کر دی گئی۔
ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی گاڑیوں پر 100 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی ہو گی، سگارز پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی، ڈبہ پیک فوڈ آئٹمز، گوشت، پھلوں پر 10 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خشک میوہ جات، مچھلی، کوکونٹ پر 74 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی، درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کی مدت 21 فروری 2023 کو ختم ہو رہی تھی جسے بڑھا کر 31 مارچ 2023 کر دیا گیا ہے۔