اسلام آباد: (دنیا نیوز) پوائنٹ آف سیلز فیس سے ایف بی آر کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کیلئے کامن پول فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
رولز تیار کر لیے گئے، پی او ایس فیس، سروس چارجز، گرانٹس، منافع کے فنڈز ذاتی فلاح پر خرچ ہوں گے، ہیڈ کوارٹر سپورٹ کے نام پر ماہانہ 40 ہزار روپے تک الاؤنس ملے گا۔
عارضی رہائش کیلئے 30 لاکھ تک کا سامان خریدنے کی اجازت ہوگی، سینئر افسران کو رہائش گاہ کا ماہانہ 3 لاکھ تک کرایہ بھی دیا جائے گا، ہاؤس رینٹ سبسڈی، فیول سبسڈی، بچوں کی تعلیم کیلئے سکالر شپ بھی ملے گا۔