ایف بی آر نے آئندہ بجٹ کیلئے کاروباری تنظیموں سے تجاویز طلب کر لیں

Published On 13 February,2023 07:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کیلئے تجاویز طلب کر لی گئیں۔

ایف بی آر کی جانب سے تمام کاروباری تنظیموں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ چوری روکنے، سسٹم میں بہتری، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے تجاویز دی جائیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور قوانین سادہ بنانے کیلئے بھی سفارشات طلب کی ہیں، ایف بی آر نے کہا ہے کہ  تمام سفارشات یکم مارچ تک جمع کرا دی جائیں۔

واضح رہے آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مالیاتی ادارے کی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکس بھی لگائے گی۔
 

 

Advertisement