رواں سال زکوٰۃ کی مد میں کتنی کٹوتی ہو گی؟ تفصیل جاری

Published On 20 March,2023 10:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے رواں سال کاٹی جانے والی زکوٰۃ سے متعلق تفصیل جاری کر دی گئی۔

وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023ء کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ 3 ہزار روپے رکھنے والے صارفین سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکوۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔