کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر اضافے سے 1957 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 76 ہزار 268 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے2250روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔